نئی دہلی،23مارچ(ایجنسی)مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کو ہولی کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے مہنگائی بھتہ میں گزشتہ جنوری سے چھ فیصد اٖضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں تمام
مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتہ میں گزشتہ یکم جنوری سے چھ فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس فیصلہ سے 50 لاکھ ملازمین اور 58 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔